دبئی : ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ ایک مینٹر کے طور پر مہندر سنگھ دھونی کی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا۔
وراٹ نے گزشتہ روز کہا ، “دھونی کو بیک روم اسٹاف میں شامل کرنے سے ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا اور ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو دھونی کے تجربہ سے کافی فائدہ ملے گا جو انھیں اپنے کھیل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
بطور کپتان اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کھیل رہے وراٹ کوہلی نے کہا ، ’’دھونی اس ماحول میں واپسی کرنے پر کافی پرجوش ہیں۔