نئی دہلی، 22 مارچ؛ مشہور کرکٹ کھلاڑی گوتم گمبھیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے مرکزی وزرا ارون جیٹلی اور روی شنکر کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔مسٹر جیٹلی نے گوتم گمبھیر کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی کی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے۔
مسٹر گوتم گمبھیر نے کہا کہ کہہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کام کاج سے بے حد متاثر ہیں۔
قیاس کیا جارہا ہے کہ پدم شری گوتم گمبھیر کو قومی راجدھانی دہلی کے کسی لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بھی بنایا جا سکتا ہے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق مسٹر گوتم گمبھیر کے پارٹی میں شامل ہونے سے دہلی میں اس کی پوزیشن مزید مضبوط ہو سکتی ہے اور نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔