بریلی:اترپردیش کے ضلع بریلی کے دیہی علاقے میں پانی پینے آئی خاتون کی عصمت دری میں ناکام رہنے پر ایک گنا کولہوکے مالک نے تین خواتین پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید جھلس گئیں۔پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ایک خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ لکڑی چننے کے لئے گاؤں سے باہر گئی تھی۔
شام تقریبا 6:00 بجے وہ آندا پور لکشمی نارائن گاؤں میں دیپک کے کولہو پر پانی پینے کے لئے گئی۔الزم ہے کہ دیپک نے اسے پکڑ لیا اور اس کے ساتھ منھ کالا کرنے کی کو شش کی اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے ۔ خاتون کے ذریعہ اس کی مخالفت کیے جانے پر دیپک نے اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی۔ خاتون کی چیخ و پکار کو سن کر خاندان کی دو خواتین اسے بچانے کے لئے پہنچی دو دیپک نے ان پر کڑھائی میں بھرا تیزب پھینک دیا۔ تینوں خواتین تیزاب سے شدید طور سے جھلیس گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔ خواتین میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔