امبیڈکرنگر: اترپردیش کے ضلع امبیڈکر نگر کے ہنسور علاقے میں پیر کو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کے ذریعہ کی گئی تابڑ توڑ فائرنگ میں بہوجن سماج وادی پارٹی(بی ایس پی) لیڈر اور اس کے ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق کے نصیر آبادکے باشندہ ضلع پنچایت رکن کے شوہر اور بی ایس پی کے لیڈر جگرام مہندی (50) صبح دس بجے کار میں سوار ہوکر ٹانڈا سے اپنے گھر جا رہے تھے ۔ان کے ساتھ ان کا ڈرائیور سبھنیت یادو کے علاوہ ذاتی سیکورٹی گارڈ کے تین دیگر لوگ بھی زخمی ہوگئے تھے ۔وہ گاوں پہنچنے ہی والے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار بدمعاشوں نے انہیں گھیر لیا اور تابڑ توڑ فائرنگ کر دی۔ اس حادثے میں جگرام مہندی اور ڈرائیور سمیت چار لوگ زخمی ہو گئے ۔
شدید طور سے زخمی جگرام مہندی اور ڈرائیور کو ضلع اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ فائرنگ میں دو راہ گیر بھی زخمی ہو گئے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ وپن کمار مشرا نے بتایا کہ بی ایس پی لیڈر کے خلاف کئی معاملے درج ہیں۔ قاتلوں کی تلاش کے لئے پورے ضلع میں چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ ٹانڈا کے ممبر اسمبلی سنجو دیوی نے بھی ضلع اسپتال پہنچ کر حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور قاتلوں کو جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔