بدایوں:اترپردیش کے بدایوں کے اجھانی علاقہ میں ایک حاملہ خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ چندر پرکاش نے آج یہاں بتایا کہ کٹر ی گاؤں کی ایک حاملہ خاتون کل رفع حاجت کے لئے گئی تھی۔
تبھی کچھ لوگ اس خاتون کو دبوچ کر سرسوں کے کھیت میں لے گئے ۔ وہاں ان لوگوں نے اس کے ہاتھ پیر باندھ دیئے ۔ اس کے بعد ان لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی اور اسے بے ہوشی اور برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔وقت گذرنے کے ساتھ گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی ۔ وہ بے ہوشی کی حالت میں کھیت میں ملی۔ گھروالوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ متاثرہ خاتون کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اسے بریلی کے اسپتال ریفر کردیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔