گوتم بدھ نگر:اترپردیش میں گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا سیکٹر 58 میں کار اور ڈرائیور س سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر بھاگ ہورہے لٹیروں اور پولیس کے درمیان بسرکھ علاقے میں ہوئے تصادم میں ایک بدمعاش مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سیکٹر 58 میں این آئی جی کٹ کے نزدیک کل دیر رات موٹر سائیکل سوار تین بدمعاش ایک کار ڈرائیور سے اس کی ہونڈا سٹی کار اور ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بدمعاشوں کا تعاقب کیااور انہیں گریٹر نوئیڈا کے بسرکھ علاقے میں چیری کاؤنٹی پولیس چوکی کے نزدیک گھیر لیا۔ خود کو محاصرے میں دیکھ کر بدمعاشوں نے پولیس پر گولیاں چلانی شروع کردیں۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں گولی لگنے سے ایک بدمعاش زخمیو ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ تصادم میں ایک کانسٹبل سبودھ کمار زخمی ہوگیا ہے جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ بدمعاشوں کی شناخت علی گڑھ ضلع کے پیسانواں علاقے کے شاہپور کے بھویندر جاٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس کے پاس سے لوٹی گئی کار اور نقدی کے علاوہ ایک پستول اور کارتوس برآمد کئے گئے ۔ پولیس فرار بدمعاشوں کو تلاش کررہی ہے ۔