پرتاپ گڑھ،13جولائی (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ آس پور دیوسرہ پولیس نے پرائیویٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر پر علاج کے دوران مریض خاتون کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں ڈاکٹر کے خلاف مناسب دفعات میں ایف آئی آر درج کیا۔
ڈی ایس پی (سرکل افسر )پٹی آنند کمار رائے نے ہفتہ کو بتایا کہ تھانہ آس پور دوسرہ علاقے کے ڈھکوا بازار واقع آشیش ہاسپٹل اینڈ سرجیکل سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آشیش کمار یادو ہیں ۔
ایک 25 سالہ خاتون اپنی والدہ کے ساتھ علاج کے لئے ہاسپٹل آئی تھی ،جہاں ڈاکٹر نے پستان میں گانٹھ ہونے کے سبب آپریشن کی صلاح دی ۔تین روز قبل آپریشن ہوا ،اور وہ گھر آگئی.
الزام ہے کہ جمعہ کو ڈاکٹر نے مریض خاتون کو ملہم پٹی کے لئے بلایا ،وہ گئی تو ڈاکٹر نے آپریشن تھیئٹر میں لے جاکر اس کو بیہوش کر وہیں اس کے ساتھ عصمت دری کی ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی شکایت پر ڈاکٹر آشیش کے خلاف مناسب دفعات میں ایف آئی آر درج کر تحقیات شروع کر دی ہے۔