پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشل سیشن جج پرشانت متل کی عدالت نے اغوا اور عصمت ددری مقدمہ کے خاطی ایک ملزم کو دس سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی۔
استغاثہ کے بموجب تھانہ ماندھاتہ علاقے کے ایک گاوُں کی دوشیزہ کا گزشتہ 2/ اگست 2011 کو اغوا کر لیا گیا تھا ۔پولیس متاثرہ کے والد کی شکایت پر ملزم انیس کے خلاف اغوا اور عصمت دری کا کیس درج کر فرد جرم عدالت میں داخل کیا ۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزم انیس کو دس سال قید و آٹھ ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ۔