سورت،21جنوری(یواین آئی) گجرات کے سورت میں پولیس نے ریلائنس جیو کے ٹریڈ مارک کا غلط استعمال کرنے کے معاملے میں چار لوگوں کو گرفتارکیا ہے پولیس نے آج بتایا کہ ملزم جیو ٹریڈ مارک کا غیر قانونی استعمال گیہوں کا آٹا بیچنے کےلئے کرتے تھے۔
بدھ کو کمپنی کی جانب سے ملی ایک شکایت کی بنیاد پر شہر سے یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
یہ معاملہ ٹریڈ مارک ایکٹ 1999 کے تحت سچن تھانے میں درج کیا گیا ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے۔