فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے قائم گنج کوتوالی علاقے میں آج ایک لڑکی نے مشتبہ حالات میں گولی مار کر خودکشی کرلیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ کوتوالی علاقے کے ممی نگلا باشندہ ستیندر جاٹو کی بیٹی دیکشا(18) نے طمنچے سے سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ گولی چلنے کی تیز آواز سن کر پڑوسی، اہل خانہ و واطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔
ایس پی وکاس کمار کے موقع پرپہنچنے پر کنبے کے اہل خانہ کے ذریعہ سردست دکشا کے ذریعہ ہی طمنچے سے گولی مار کر خودکشی کرنے کی بات بتائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دیگر نکات پر بھی سنگینی سے جانچ کئے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے بتایا کہ موقع سے خودکشی میں استعمال کیا گیا ایک طمنچہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
اس معاملے میں پولیس کے ذریعہ سنجیدگی سے جانچ پڑتال کر کے قانونی کاروائی کی جارہی ہے ۔ پولیس نے متوفی کی لاش کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال کو بھجوایا ہے ۔