لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں پتھر کا کاروبار کرنے والے کاروباریوں کے آفس اور رہائش پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو چھاپہ ماری کی۔
اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے پتھر اور دیگر اشیاء کا روبار کرنے والے مالکین کے آفس او ر مکانات پر سابق وزیر اعلی مایاوتی کے (2007۔12) میعاد کار میں 1400 کروڑ کے ‘‘ میموریل گھپلے ’’ کے تحت چھاپہ ماری کر کے کچھ ثبوت اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔ای ڈی کی جانب سے یہ کاروائی سینئر آئی اے ایس افسر و سابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بی چندر کلاں سے پوچھ گچھ کرنے کے ایک دن بات کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ای ڈی نے لکھنؤ کے کم سے کم 6 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے ۔ ای ڈی کی یہ کاروائی ان انجینئرس اور سپلائرس کے خلاف کی گئی ہے جن کے یہاں سے میموریل کے تعمیر کے لئے پتھر اور دیگر اشیاء کی خریداری کی گئی تھی۔ ٹیم نے حضرت گنج، علی گنج، اور شہید پتھ علاقے میں چھاپہ ماری کی۔