جونپور:03ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونوپر کے کیراکات کوتوالی علاقے میں مایوسی کا شکار ایک ماں نے اپنے دو بچوں کو گلا دبا کرقتل کردیا اور پھر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ تریاری گاؤں باشندہ منوج پال کی شادی 12سال پہلے لائن بازار تھانہ علاقے کے پریاوا میں سروجا پال(29) سے ہوئی تھی۔ شادی کے دس سال بعدسروجا نے جوڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ دنوں کی عمر دس ماہ تھی۔ منوج ممبئی میں رہ کر پرائیویٹ الکٹریشین کا کام کرتا تھا۔ دو ماہ قبل منوج اپنی بیوی سروجا کے ساتھ کو ممبئی سے گھر آگیا۔
جمعہ کو گاؤں میں گنیش پوجا کا بھنڈارا تھا۔ جس میں وہ گیا تھا۔ جہاں رات میں رک گیا۔ ہفتہ کی صبح چھ بجے وہ گھر آیا تو دروازہ اندر سے بن تھا۔ اس نے اہل خانہ کی مدد سے دروزہ کھولا تو دیکھا کہ سروجا پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھی اور دونوں بچے کو مردہ پڑے تھے۔
اطلاع ملنے پر ڈپٹی ایس پی(سی او) گورو شرما، تھانہ انچارج انسپکٹر سنجے ورما موقع پر پہنچے اور اہل خانہ و شوہر سے پوچھ گچھ کیا۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ماں نے بچوں کا گلا دبا کر موت ہوگئی اس کے بعد خود پھانسی پر لٹک گئے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔