مظفر نگر:اترپردیش میں مظفرنگر کے چھپار علاقے میں ہوئی پولیس مڈبھیڑ میں 25ہزار روپے کا انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا،جسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی بھاگنے میں کامیاب رہا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی)اوم ویر سنگھ نے ہفتے کو یہاں بتایا کہ چھپار کے تھانہ انچارج اسنپیکٹر سبھاش راٹھور جمعرات کی رات ہائی وے پر گاڑی چیکنگ کررہے تھے ۔اسی دوران موٹرسائکل پرسوار دو بدمعاشوں کے ہتھیار سپلائی کرنے جانے کی اطلاع ملی۔کچھ دیر بعد موٹرسائکل پر سوار دو بدمعاشوں کو برلا موڑ پر روکنے کی کوشش کی تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے لگے ۔پولیس نے محاصرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی،جس میں گوپال نامی بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی بدمعاش بھینسر ہیڑی کا رہنے والا شیر علی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گیا۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش ہتھیار بناکر سپلائی کرتا ہے ۔بوپال تھانے کا ہسٹری شیٹر ہے اور اس کی گرفتاری پر 25ہزار کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔اس کے خلاف سات مقدمے درج ہیں۔کچھ وقت پہلے ہی پولیس نے اسے پستول بنانے کی فیکٹری چلانے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔دوسری جانب فرار شیر علی پربھی مختلف تھانوں میں کئی مقدمے درج ہیں،جس کی تلاش کی جارہی ہے ۔زخمی بدمعاش کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔