رائے پور: بلاسپور ہائی کورٹ نے فلم اداکار عامر خان کے خلاف دائر فوجداری درخواست کو خارج کردیا۔ یہ کیس ہائی کورٹ کے جسٹس سنجے کے اگروال کی سنگل بنچ میں دائر کی گئی تھی۔ عامر خان نے نومبر 2015 میں میڈیا میں بیان دیا تھا کہ ملک میں عدم رواداری بڑھ رہی ہے اور ان کی اہلیہ کرن نے تجویز پیش کی تھی کہ ملک چھوڑدیا جائے۔
بدھ کو ہونے والی سماعت میں جسٹس سنجے کے اگروال نے عامر خان کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ رائے پور کے باشندہ دیپک دیوان نے اس بیان کے خلاف نچلی عدالت میں شکایت درج کروائی۔ یہ کیس ہائی کورٹ کے جسٹس سنجے کے اگروال کی سنگل بنچ میں دائر کی گئی تھی ، جس کو خارج کردیا گیا تھا۔ درخواست خارج ہونے کے بعد دیوان نے اس پر نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔ نظرثانی کی درخواست کو بھی مسترد کرنے کے بعد ، دیوان نے ایڈووکیٹ امیکانت تیواری کے توسط سےبلاس پور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔