لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو اترپردیش میں خستہ حال نظم و نسق کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ہر طرف دوگنی رفتار سے جرائم پیشہ افراد اپنی دہشت پھیلا رہے ہیں۔
بی جے پی کے ذریعہ اقتدار کے ڈبل انجن کی پاور والی گاڑی سے لوگوں کو روندنے کا سلسلہ بھی بے روک ٹوک چل رہا ہے۔
آج یہاں جاری اپنے بیان میں ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کی گاڑی سے لکھیم پور کھری میں کچل کر دو بھائیوں کی موت ہوگئی۔