سری لنکا میں جاری شدید معاشی بحران کے دوران صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے اور کابینہ کے 26وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد سے بدترین بحران سے دوچار ہے اور ملک کو اس وقت مہنگائی اور بجلی کی قلت کے ساتھ ساتھ ایندھن، اشیائے خورونوش اور دیگر اہم اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔