نئی دہلی ،12 فروری ( یواین آئی) دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بدھ کے روز ملک میں رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں تقریبا ڈیڑھ سو روپے کااضافہ کیا گیا ۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج سے بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا گھریلو رسوئی گیس سلینڈر 144.50 روپے مہنگا ہو گیا ہے ۔
اس کی قیمت 858.50 روپے ہو گئی ہے ۔ پہلے یہ 714 روپے کا تھا ۔ سبسڈی والے سلینڈر میں بھی اسی طرح گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کیا گیا ہے۔ عام طور پر رسوئی گیس کی قیمتوں میں تبدیلی مہینے کی پہلی تاریخ سے کی جاتی ہے، لیکن اس مرتبہ یہ تبدیلی 12 فروری سے کی گئی ہے ۔
https://twitter.com/NKAgarwal1234/status/1227513631065006081?s=20