نئی دہلی : ہریانہ کے گڑ گاوں میں ایک نہتے مسلم ڈرائیور پر ایک ہجوم نے ہتھوڑی سے بے تحاشہ حملہ کرکے اسے ادھ موا کردیا جبکہ پولیس اور درجنوں راہ گیر محض خاموش تماشائی بنے دیکھ رہے تھے اور فلمبندی کی جا رہی تھی ۔
پولیس کی موجودگی میں ہتھوڑی سے بے تحاشہ پیٹا گیا
حیرت کی بات یہ ہے کہ پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی بجائے گوشت کو معائنہ کیلئے روانہ کیا ہے ۔ ایک ہجوم نے مسلم ڈرائیور لقمان پر گائے کا گوشت منتقل کرنے کے شبہ میں گاڑی روک کر حملہ کردیا اور ہتھوڑی سے بے تحاشہ مارپیٹ کرکے اسے ادھ موا کردیا ۔ پولیس نے حملہ آوروں کو روکنے کی بجائے تماشائی کا رول ادا کیا ۔