واشنگٹن: طبی ماہرین نے ایک تحقیق میں نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اعصابی بیماریوں کا علاج کافی میں بھی دستیاب ہوتا ہے خبر رساں اداروں کے مطابق کافی میں پائے جانے والے اجزا دماغ کے خلیوں کو متاثر ہونے سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق کی جس کے نتائج میں حیران کن انکشاف ہوا کہ کیفیک ایسڈ پر مبنی کاربن کوانٹم ذرات دماغ کے خلیوں کو اعصابی بیماریوں کے سبب پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھ سکتے اور انہیں بہت آسانی سے کافی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔









