ناگپور میں کرفیو جاری، پرتشدد مذہبی جھڑپوں کے الزام میں 51 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
پولیس کی طرف سے منتشر ہونے کے بار بار انتباہ کے باوجود، ہجوم نے پرتشدد کارروائیاں جاری رکھی، جس سے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں دونوں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو گیا۔” ایف آئی آر کے مطابق، “ناگپور میں تشدد کے دوران، ایک ملزم نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آر سی پی اسکواڈ کی ایک خاتون پولس اہلکار کے کپڑے اتار دیے جو ڈیوٹی پر تھی اور اس کے جسم کو چھوا۔
ناگپور میں 17 مارچ کو تشدد ہوا تھا۔ پرتشدد جھڑپوں کے بعد ناگپور کے 10 تھانہ علاقوں میں لگاتار دوسرے دن کرفیو جاری ہے۔ گنیش پتھ پولیس اسٹیشن میں انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) 2023 کی کئی دفعات کے ساتھ ساتھ دیگر قوانین جیسے آرمس ایکٹ، مہاراشٹرا پولیس ایکٹ اور پبلک پراپرٹی کو نقصان کی روک تھام کے قانون کے تحت ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔
پولس انسپکٹر جتیندر بابو راؤ گاڈگے نے شکایت درج کرائی اور ایف آئی آر میں 51 لوگوں کے نام درج ہیں جن میں کئی نابالغ بھی شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق بنیادی طور پر ناگپور شہر سے ہے، جو جعفر نگر، تاج باغ، مومن پورہ اور بھلادر پورہ جیسے علاقوں میں رہتے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق، “احتجاج اس وقت پرتشدد ہو گیا جب ہجوم نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور پٹرول بم پھینکنا شروع کر دیا۔ پولیس پر مبینہ طور پر کلہاڑیوں اور لوہے کی سلاخوں جیسے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔
پولیس کی طرف سے منتشر ہونے کے بار بار انتباہ کے باوجود، ہجوم نے پرتشدد کارروائیاں جاری رکھی، جس سے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں دونوں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو گیا۔” ایف آئی آر کے مطابق، “ناگپور میں تشدد کے دوران، ایک ملزم نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آر سی پی اسکواڈ کی ایک خاتون پولس اہلکار کے کپڑے اتار دیے جو ڈیوٹی پر تھی اور اس کے جسم کو چھوا۔ ملزمان نے بعض خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ فحش اشارے اور بدتمیزی بھی کی۔ یہ انکشاف ناگپور کے گنیش پیٹھ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں ہوا ہے۔