نئی دہلی : تاجر تنظیم سی اے آئی ٹی نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ایک خط لکھ کر مبینہ طور پر نوٹوں سے صحت کولاحقْ خطرہ کے امکانات کی جانچ کی اپیل کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تنظیم نے وزیر خزانہ سے اس کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کی بھی اپیل کی ہے تاکہ عوام کو اس سے ہونے والی بیماریوں سے بچایا جاسکے ۔
تاجر تنظیم نے الگ الگ تحقیقات سے ملنے والی معلومات کی مثال دیتے ہوئے نوٹوں سے ممکنہ کئی بیماریوں جیسے پیشاب ، جلد کی بیماری ، بار بار ہونے والے دماغی بخار ، ٹاکسک شاک سنڈروم او رکئی طریقوں کے گیسٹر وانٹیسلٹن بیماروں کے پھیلنے کے حوالہ سے خبر دار کیا ہے ۔سی اے آئی ٹی کے سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ ویسے تو سائنس جرنلس ایسی چونکادینے والی سچائیو ں کو ہر سال شائع کرتے رہتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہیکہ اس سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں۔