پونے: پونے-ناگپور فلائٹ میں سفر کے دوران ایک خاتون مسافر اپنی سیٹ سے کشن غائب پا کر حیران رہ گئی۔ یہ واقعہ اتوار کی علی الصبح پیش آیا۔
ناگپور کی رہنے والی ساگاریکا ایس پٹنائک پونے کی فلائٹ 6ای-6798 میں سوار ہوئیں اور انہیں ونڈو سیٹ 10اے الاٹ کی گئی، لیکن جب وہ سیٹ لینے گئی تو وہاں کوئی کشن نہیں تھا اور صرف ایک سرمئی دھات کا فریم اسے گھور رہا تھا۔









