ماہرین چارہزاربرس پرانی تراکیب کی روشنی میں پرانے ذائقے کا حامل سالن پکانے کی کوشش کررہے ہیں۔پکوانوں کی تاریخ کے بارے میں تحقیق کرنے والے مختلف ممالک کے سائنسدان، ذائقوں کے ماہرین اور پکوانوں کے قدیم ترین نسخے پڑھنے کے ماہرین مل کر دنیا کے قدیم ترین پکوانوں کو دوبارہ تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ آسان کام نہیں ہے کیونکہ سائنس دانوں کے ہاتھ لگنے والے ہزاروں برس پرانے نسخے بہت مختلف ہیں۔