برمنگھم، 29 جولائی (یو این آئی) کامن ویلتھ گیمز 2022 کا آغاز جمعرات کو الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔
ڈوران ڈوران اور بلیک سبتھ بینڈ کے گٹار نواز ٹونی آئومی جیسے مقامی موسیقاروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ دولت مشترکہ کے 72 ممالک اور خطوں کے حریف اور 30,000 تماشائیوں کے درمیان برمنگھم کے صنعتی ورثے اور اس کی کثیر الثقافتی روایت کا جشن منایا گیا۔









