ایتھنز ، ؛ یونان حکومت کی سرکاری ویب سائٹوں پر بڑا سائبر حملہ ہوا ہے ۔ کابینہ کے ایک ترجمان اسٹیلیو پیتساس نے یہ معلومات دی۔ مسٹر پیتساس نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا’’ جمعرات دیر رات کو حکومت کی مختلف محکموں کی سرکاری ویب سائٹوں پر سائبر ہوا حملہ جس کے وجہ سے کچھ وقت تک کچھ ویب پیج میں خرابی رہی‘‘
۔انہوں نے تاہم بعد میں زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے بعد مناسب اقدامات کئے گئے جس کے بعد ویب سائٹس صحیح طریقے سے کام کرنے لگیں ۔ واضح ر ہے کہ یونانی میڈيا نے جمعہ کو کہا تھا کہ کئی سرکاری ویب سائٹس انکا نیفلر نامی ترک سائبر گروپ کے حملے کا شکار ہوئی ہیں ۔