سری لنکا میں تودے گرنے کے بعد پہاڑ پر صرف ایک مکان باقی نظر آرہا ہے کولمبو سری لنکا میں طوفان اور سیلاب نے تباہی مچادی،جس کے باعث ڈھائی لاکھ افراد بے گھر ہوگئے،جب کہ پانی میں ڈوب کر 4بچے مرگئے ۔ ملک بھر میں سیلاب سے ہزاروں گھر زیر آب آچکے ہیں۔
خبررساںاداروں کے مطابق طوفان سست ہوکر بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ادھر بھارتی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جنوب مغربی خلیج بنگال پر موجود گہرا دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ طوفان گہرے دباؤ کی شکل میں جنوبی ریاست تمل ناڈو اور پدوچیری کی ساحلی پٹی سے ہفتے کی صبح ٹکرائے گا۔ اس دوران 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔