ممبئی : ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی احمد آباد سے ممبئی واپسی کے دوران سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ کار میں مستری سمیت 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ 2 کو تشویشناک حالت میں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ حادثہ پالگھر ضلع میں پیش آیا۔ پالگھر پولیس کے مطابق ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین سائرس مستری اتوار کو احمد آباد سے ممبئی جا رہے تھے کہ ان کی کار ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے ٹاٹا سنز کے سابق سربراہ سائرس مستری کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں سن کر حیران ہیں۔ یہ بہت بڑا نقصان ہے۔ وزیراعظم مودی اور ملک کے نامور صنعتکاروں نے اظہارتعزیت کیا ہے۔