نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے مشہور فلمی اداکار متھن چکرورتی کو ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
ریلوے، انفارمیشن ٹکنالوجی اور اطلاعاتی نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے پیر کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا “متھن دا کا شاندار سنیما سفر نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔
یہ اعلان کرنا اعزاز کی بات ہے کہ دادا صاحب پھالکے سلیکشن جیوری نے عظیم اداکار متھن چکرورتی کو ہندوستانی سنیما میں ان کی نمایاں شراکت کے لیے یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 8 اکتوبر کو 70 ویں قومی فلم ایوارڈ کی تقریب میں مسٹر چکرورتی کو سال 2022 کے لئے اس ایوارڈ سے نوازیں گی۔