زیادہ چائے پینے کے کئی نقصانات تو سامنے آتے ہی رہتے ہیں لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق چائے پی کر دانتوں کے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
جی ہاں برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ تین کپ چائے پینا دانتوں اور مسوڑھوں کو خراب ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق قہوہ دانتوں میں نشونما پانے والے ان تمام جراثیم سے لڑنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جو دانتوں میں درد اور امراض کا سبب بنتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سبز چائے بھی دانتوں کے لئے مفید ہے اور اس سے سانسیں مہک اٹھتی ہیں۔