تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے ایک تقریب کے دوران چھوٹے بچے سے اپنی زبان چوسنے کی بات پر سخت تنقید کے بعد معافی مانگ لی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران جب ایک بچہ 87 سالہ تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ کے پاس آتا ہے تو پہلے وہ اس بچے کے ہونٹ پر بوسہ دینے کی کوشش کرتے
ہیں اور پھر اپنے منہ کی طرف اشارہ کرکے زبان باہر نکال کر اسے چوسنے کا کہتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روحانی پیشوا اپنی زبان باہر نکالتے ہیں اور پاس کھڑے بچے سے اسے چوسنے کا کہتے ہیں۔خیال رہے کہ ویڈیو 28 فروری کو شمالی بھارت میں دھرم شالا شہر کے مضافاتی علاقے میں منعقد ایک تقریب کی ہے۔
— Dalai Lama (@DalaiLama) April 10, 2023
بعدازاں ویڈیو پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی گئی اور مختلف نشریاتی اداروں پر بھی ویڈیو نشر ہونے لگی جس پر دلائی لامہ کی طرف سے معذرت کی گئی۔
What did I just see? What that child must be feeling? Disgusting.
— Rakhi Tripathi (@rakhitripathi) April 9, 2023