ہائی بلڈ پریشر کورونا وائرس کے مریضوں کی ہلاکت کا خطرہ دوگنا زیادہ بڑھا دیتا ہے۔یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔جریدے یورپین ہارٹ جرنل میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چین میں کورونا وائرس کے جن مریضوں کو ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق تھا، ان میں ہلاکت کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ تھا۔









