کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پولیس اسٹیشن سیل سے ’سیریل کلر‘ سمیت 13 ملزمان فرار ہوگئے ہیں، جس پر 42 خواتین کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جبکہ پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 20 اگست کو کینیا کی پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے، جس میں پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 42 خواتین کے قتل میں ملوث ملزم نیروبی پولیس سیل سے زیر حراست ملزمان کے ساتھ فرار ہو گیا ہے۔









