بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشنکو نے واضح کیا ہے کہ جارحیت کی صورت میں ایٹمی حملے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ بیلاروس کی ٹیلی گراف ایجنسی کی خبر کے مطابق بیلاروس کے صدر نے واضح کر دیا ہے کہ حملے کی صورت میں ان کا ملک ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے دریغ نہیں کرے گا۔
روس کی تاس خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشنکو کا کہنا ہے کہ روسی اسٹراٹیجیک ایٹمی ہتھیاروں کو کچھ دنوں میں بیلاروسی علاقے میں تعینات کر دیا جائے گا جبکہ اس ے پہلے لوکاشنکو نے یہ بھی کہا تھا کہ بیلاروس میں روسی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی “ممکنہ حملہ آوروں کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک ذریعے” کے طور پر ہے۔
Belarus starts taking delivery of Russian nuclear weaponshttps://t.co/IN0GIPlXQt
Belarusian President Alexander Lukashenko has said his country has started taking delivery of Russian tactical nuclear weapons, some of which he said were three times more powerful than the atomic… pic.twitter.com/aoUTR63D9q
— Ariana News (@ArianaNews_) June 15, 2023