اجودھیا : یوں تو ہنومان گڑھی وارڈ کورونا سے متاثر ہے لیکن اس وارڈ کے تحت آنے والے سنت ست رام پوری بہت زیادہ متاثر ہو گئی ہے۔ وارڈ کارپوریٹر اوم پرکاش اندانی کی ہدایت پر سنت ست رام پوری کو پوری طرح سے سیل کر دیاگیا ہے اور پورے وارڈ سمیت سنت نول رام مندر کو سینیٹائز کیاگیا۔
کارپوریٹر اندانی نے مائک سے کالونی میں اعلان کرا کر اپیل کی ہےکہ سبھی لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔ آپس میں رابطہ کرنے سے بچیں اور پڑوس کی آمدو رفت پر خود سے کنٹرول رکھیں۔ انہوں نے بتایاکہ ان کے وارڈ ہنومان گڑھی کے تحت ۸ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں جن میں پانچ سندھی کالونی میں ہیں۔ مسٹر اندانی کے مطابق جن گھروں میں پازیٹیو کیس پائے گئے ہیں ان کے پورے کنبے کی جانچ کرائی جا رہی ہے۔ انہو ںنے بتایا کہ آج ریجنل آیورویدک اسپتال میں درج فہرست ۵۰ سندھیوں کی جانچ کرائی گئی۔ واضح رہے کہ سندھی کالونی میں تقریباً ایک درجن مندر ہیں جہاں لوگ جھولے لال اور ساون کے دیوتا کو ماتھا ٹیکنے کیلئے جا رہے ہیں۔کارپوریٹر نے بتایا کہ منی مہاراج کے شیو مندر میں لو گ پوجا کرنے گئے تھے اس کے بعد ان کی بیوی ساوتری دیوی جانچ میں پازیٹیو پائی گئی ہے۔ان کے یہاں ماتھا ٹیکنے گئے ڈیڑھ درجن عقیدت مندوںکی فہرست مل گئی ہے ان کی جانچ کرائی جا ئے گی۔ موہن مدھیا میں جھولے لال کی آرتی میں ہوئے مکھ کے ذریعہ منسلک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے مندر نہ آنے کی اپیل کی ہے۔ وہیں بھیمن داس ماکھیجا نے آئندہ جنم اشٹمی، رکشا بندھن وغیرہ تیوہاروں کو گھر پر ہی رہ کر منانے کی اپیل کی ہے۔