اترپردیش میں ایودھیا میں رام جنم بھومی میں عقیدتمندوں کیلئے درشن کے اوقات میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پروگرام میں یہ تبدیلی آج سے نافذ العمل ہوگئی ہے۔ یہ قدم، قدیم شہر میں جاری ساون میلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
عقیدتمند اب رام للّا کی پوجا اور درشن صبح سات بجے سے دن کے بارہ بجے تک کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے پوجا اور درشن دن میں گیارہ بجے تک کیے جاتے تھے۔
عقیدتمندوں کیلئے مندر دوسری شفٹ میں بھی دن کے دو بجے سے ہر شام سات بجے تک کھلا رہے گا۔