لکھنو : ایک زمانہ میں ہاکی کے مشہور کھلاڑی رہ چکے سید عابد علی رضوی کی بیٹی ماہ رخ بیگم خان طویل علالت کے بعد آسٹریلیا میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کا تعلق لکھنو کے ایک شاہی خانوادے سے تھا لیکن وہ عرصہ دراز سے اپنے شوہر کے ساتھ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں مقیم تھیں۔ انکی تدفین پرتھ کے ایک قبرستان میں انجام دی گئی ۔
مرحومہ خوش مزاج اور خیراتی کاموں میں پیش پیش رہتی تھیِں، سادہ طبیعیت ہونے کے سبب وہ قوم ہ ملت کی خدمت خاموشی سے انجام دیتی تھیں۔ ماہ رخ بیگم خان کے انتقال کے وقت انکی عمر باسٹھ سال تھی۔
ماہ رخ بیگم خان ازدواجی زندگی کو بخوبی انجام دیتے ہوئے اپنے شوہر تنویر خاں کے ساتھ آسٹریلیہ میں رہ رہی تھیں۔ انکا شمار نیک دل اور ہمدرد خاتون کے طور سے کیا جاتا تھا ۔۔ مرحومہ نے لکھنئو یونیورسٹی سے ایم اے کی تعلیم حاصل کی، ماہ رخ بیگم خان والی بال اور سافٹ بال کی ریاستی ٹیم کا حصہ بھی رہی۔ انکے کنبے میں ان کے شوہر تنویر خاں ہیں ہیں جو کچھ عرصہ پہلے ریٹائر ہوئے ہیں۔