ممبئی: داؤ دابراھیم کا بھائی اقبال کاسکرکوپڑوسی تھانے شہر پولیس نے گزشتہ رات ایک بلڈرکو دھمکانے اور وصولی کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے ، 2016کے معاملہ میں اسے ممبئی میں اپنے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے ، اقبال کے علاوہ دیگر چار افراد کوبھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ان افراد سے شعبہ جبری وصولی کے دفترواقع تھانے میں پوچھ گچھ کی جاری رہی ہے ، جبکہ اقبال کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال کاسکرنے فون پر بلڈرکو دھمکی دے کررقم کا مطالبہ کیا تھا ،
حال میں ملازمت پر بحال ہوئے پردیپ شرما نے اسے حراست میں لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اقبال کاسکر پہلے سے ہی بلڈر سے چار فلیٹ لے چکا ہے اور اس سے زیادہ مطالبہ کر نے کی وجہ سے اقبال کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔پولیس نے کہا کہ کاسکر اپنے بھائی داؤد کے نام پر بلڈر کو دھمکی دیتا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق شکایات کے علاوہ پولیس کے پاس کافی بات چیت کا ریکارڈ بھی ہے ، جس میں کاسکر یا اسکے معاوئین بلڈروں کو ڈرادھمکاکر پیسہ مانگ رہے ہیں۔