بارہ بنکی : تھانہ کوتوالی کے تحت گاؤں بڑیل کی رہنے والی شوبھا دیوی اہلیہ جھگڑویادو کی موت ٹرک کی زد میں آنے کے سبب ہوگئی۔
بتایا جارہاہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ گاؤں سے باہر جارہی تھی اور سڑک پارکرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئی۔
مشتعل لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر سڑک پر جام لگا دیااورمظاہرین معاوضہ کا مطالبہ کرنے لگے۔موقع پر پہنچ کرکوتوالی انچارج رام پال یادو نے گاؤں کے لوگوں کو سمجھا کر معاملے کو رفع دفع کیا۔ پولیس نے شوبھا دیوی کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔