بدا یوں ، 11 مارچ ( یواین آئی ) اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اوسیہت علاقے میں ا ٹینا گنگا گھاٹ پر مہاشیوراتری پر ’ گنگا جل ‘ بھرنے آئے دو مین پوری کے کانوڑیوں کی گنگا میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) پروین سنگھ چوہان نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ مین پوری ضلع کے 27 شیو بھگت ٹریکٹر ٹرالی پر سوار مہاشیوراتری کے تہوار پر’ جل ابھیشیک‘ کی رسم ادا کرنے کے لئے ایٹنا گنگا گھاٹ پر پانی بھر نے آئے تھے۔