ٹوئٹر پر سمرتی ایرانی اور جیتیندر سنگھ کا تعزیتی پیام ، سابق چیف الیکشن کمشنرایس وائی قریشی کا بھی اظہار دکھ
نئی دہلی؛سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال کی افواہ کی زائد از ایک ہفتہ کے بعد سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کے انتقال کی بھی خبریں سوشیل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ عوام نے ٹوئٹر پر تعزیتی پیام بھی جاری کردیئے ۔
مرکزی وزراء خاص کر سمرتی ایرانی اور جیتیندر سنگھ بھی انتقال کی خبر سن کر گمراہ ہوگئے ۔ ان فرضی خبروں پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر تعزیتی پیام بھی جاری کردیئے جبکہ ٹی این سیشن چینائی میں بقید حیات ہیں ۔ اپنے ٹویٹ میں مملکتی وزیر نے پریس انفارمیشن بیورو کے ساتھ دیگر پانچ جن میں وزیر فینانس ارون جیٹلی بھی شامل ہیں
ٹوئٹر پر تعزیتی پیام دیا ۔ اس پوسٹ کو سمرتی ایرانی نے دوبارہ ٹوئٹ کردیا جو وزیر اطلاعات و نشریات ہیں ۔ ایرانی نے سیشن کے انتقال پر ان کی آتما کو شانتی ملنے کی دعا کی جب انہیں سیشن کے انتقال کی خبر محض ایک افواہ ہونے کی اطلاع ملی تو انہیں پشیمانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے بھی سیشن کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کیا اور اپنا گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل ہی ٹی این سیشن کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوا ہے ۔
جبکہ سیشن بقید حیات ہیں ۔ قبل ازیں اخبار دینک جاگرن نے اطلاع دی تھی کہ ٹی این سیشن اور ان کی اہلیہ چینائی میں ایک اولڈ ایج ہوم میں مقیم ہیں جن کی کوئی اولاد نہیں ہے ۔ ٹی این سیشن 1990 ء سے 1996 ء تک ہندوستان کے دسویں چیف الیکشن کمشنر رہ چکے ہیں ۔