مرزاپور۔(یواین آئی)۔ ضلع کے مڑہان علاقے میں ایک بے قابو بائیک کی بجلی کے ستون سے ٹکرا جانے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سنت نگر تھانہ علاقے کے بنکی سہرسا گاوں باشندہ پردیپ پال(۲۷)منگل کی نصف رات تقریبا بارہ بجے اپنے ساتھی رام بابو پال کے ساتھ بائیک سے لوٹ رہا تھا۔ مڑہان دھوراول شاہراہ پر واقع بسہی گاؤں کے نزدیک اس کی بائیک بے قابو ہوکر ایک بجلی کے ستون سے ٹکرا گئی جس سے دونوں زخمی ہوگئے ۔
آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا اور دونوں کو ابتدائی ہیلتھ سنٹر مڑہان لے گئے جہاں پردیپ کی حالت نازک ہونے پر اسے بہتر علاج کے لئے ضلع اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران آج صبح اس کی موت ہوگئی۔ اس کا ساتھی رام بابو موقع دیکھ فرار ہوگیا۔