بدایوں : بدایوں ضلع کے وزیر پور علاقہ میں ایک تیزرفتار موٹرسائیکل کے ٹرک سے ٹکراجانے سے دوافراد کی موت ہوگئی۔پولس ترجمان کے مطابق وزیر گنج تھانہ علاقہ کے اوٹیرنا علاقہ میں شادی میں شرکت کرنے کے بعد کل دیر رات موٹرسائیکل سوار عتیق اپنی بھابھی کو لیکر واپس آرہے تھے۔اسی دوران تیز رفتار ٹرک ندھاری گاؤں کے قریب موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ حادثہ میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں لوگوں کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ پولس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔