سری چند ہندوجا، برطانیہ کے امیر ترین خاندان کے سربراہ، 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ یہ بات اس خاندان کے ایک ترجمان کی طرف سے بتائی گئی ہے۔
سری چند ہندوچا ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے اور یہی چیز ان کے خاندان میں عدالتی تنازعے کی وجہ بن گئی تھی کہ آیا انہیں ریاستی طبی نگہداشت میں دیا جائے یا نہیں۔
ان کے خاندان کے ایک ترجمان کے مطابق ہندوجا گروپ کے چار بھائیوں میں سے سب سے بڑے بھائی بدھ 17 مئی کو انتقال کر گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ان کی نگہداشت ان کے خاندان کے افراد کر رہے تھے اور ان کا انتقال پرسکون انداز میں ہوا۔
ہندوجا کو ٹائم میگزین کی برطانوی امراء کی 2022ء کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا گیا تھا۔ ان کی دولت کا اندازہ 28.4 بلین پاؤنڈز لگایا گیا تھا جو 35.4 بلین ڈالر کے برابر بنتی ہے۔
Saddened to hear about the demise of Hinduja Group’s chairman Shri Srichand Parmanand Hinduja.
Heartfelt condolences to his family, friends and well-wishers. pic.twitter.com/7VgwaCqVYw
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) May 17, 2023