پشاور: تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت شہدا کی تعداد 101 ہوگئی جبکہ 53 افراد زخمی ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ابتک 101 افراد شہید ہوئے جبکہ ایل آر ایچ میں زخمیوں کی تعداد 53 رہ گئی ہے، جن میں سے 7 اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔ اسپتال لائے گئے زخمیوں میں 10 کی آپریشن تھیٹرز میں سرجری بھی کی گئی۔
غورطلب بات یہ ہے کہ ایل آر ایچ پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکے کے 60 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔









