قاہرہ: مصر کے ایک گورنر نے پہلی مرتبہ ریسٹورنٹس، دکانوں اور بازاروں میں بحیرہ احمر کی مچھلیوں کو پکڑنے اور ان کی تجارت کو روکنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحیرہ احمر کے گورنر میجر جنرل عمرو حنفی نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں 15 مئی سے یکم اگست تک ہر قسم کی مچھلیاں پکڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔









