سوئٹزرلینڈ میں تمباکو کے اشتہارات پر پابندی کا فیصلہ سوئٹزرلینڈ میں تمباکو کے اشتہارات پر پابندی لگائی جائے گی۔زیوریخ سے خبر ایجنسی کے مطابق سوئس حکومت کا کہنا ہے کہ تمباکو کی مصنوعات اور ای۔سگریٹ اشتہارات پر پابندی لگائی جائے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد تمباکو کے استعمال اور اس سے ہونے والی اموات کو کم کرنا ہے۔ سوئس کابینہ عوامی مقامات اور میڈیا پر تمباکو اور ای۔سگریٹ اشتہارات پر پابندی عائد کرے گی۔
سوئس حکومت کے مطابق تمباکو، ای۔سگریٹ پیکیجنگ اور اشتہارات پر پابندیوں کے نئے قوانین 2026 کے وسط سے نافذالعمل ہوں گے۔ تمباکو نوشی سے اموات عوامی صحت کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔
سوئس حکومت نے مزید کہا کہ تمباکو نوشی سے سوئٹزرلینڈ میں ہر سال 9,500 افراد کی وقت سے پہلے موت ہو جاتی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں گذشتہ سال ایک ریفرنڈم میں تمباکو کے اشتہارات پر پابندی کا فیصلہ ہوا تھا۔