جنیوا،17 فروری (اسپوتنک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے عالمی کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 20.7 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو اس سے قبل کے ہفتے کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہیں۔ اسی طرح اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اس کی تعداد 81 ہزار ہے جو گزشتہ ہفتہ کے مقابلے 10 فیصدکم ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے چھ میں سے پانچ خطوں میں نئے کیسز میں دوہرے ہندسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور صرف بحیرہ روم کے مشرقی خطے میں سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
یوروپ اور امریکہ میں نئے کیسز تیزی سے کم ہوتے جارہے ہیں۔ دوسری جانب تمام خطوں میں یومیہ اموات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔