نئی دہلی ،15جولائی (یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےکہاہے کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں ہماری عزت ووقار میں کمی آرہی ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کی حکمت عملی ہی نہیں ہے ۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا،’’ ہندستان کی عالمی حکمت عملی واضح نہیں ہے ۔ہماری طاقت اور عزت ووقار کم ہورہاہے اور مرکزی حکومت کو پتہ ہی نہیں ہے کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹا جائے ۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ چاہ بہار ریل پروجکٹ میں پیسہ دینے میں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے ایران نےہندستان کو اس سے باہر کردیاہے ۔