نئی دہلی : معروف تیزانداز دیپکا کماری پیرس تیزاندازی عالمی کپ مرحلہ تین میں گزشتہ اتوارکو ایک ہی دن میں تین طلائی تمغہ جیت کر عالمی رینکنگ میں پھرسے نمبرایک تیرانداز بن گئی ہیں دیپکا کے عالمی کپ کی تاریخ میں نو طلائی، 12 سلور اورسات کانسے کے تمغے ہوگئے ہیں۔
رانچی کی 27 سالہ تیرانداز نو سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے نمبرون بنی ہیں۔
انہوں نے پہلی بار سرفہرست مقام 2012 میں حاصل کیا تھا۔