ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون آسکر کی پریزنٹر کے طور پر نظر آئیں گی یہ سال آسکر 2023 میں ہندوستان کے لیے قابل فخر لمحات لے کر آیا ہے جہاں ایک طرف ‘چھیلو شو’
اور ‘آر آر آر’ کا ‘ناٹو ناتو’ گانا آسکر کے لیے نامزد ہو چکا ہے، وہیں اب آسکر ایوارڈ کے ساتھ دیپیکا پاڈوکون کا تعلق بھی شامل ہو گیا ہے دیپیکا پاڈوکون 13 مارچ کو منعقد ہونے والے آسکر کی پریزنٹر ہوں گی۔